Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کے لیے این او سی جاری

وفاقی حکومت نے اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کے لیے این او سی جاری کردیا جس کے بعد بھارت کی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بھارتی ٹیم کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے اور بھارت کو بھی باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آکر ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 22 سے 29 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چیمپئن شپ پاکستان میں ہونے والے بڑے بین الاقوامی والی بال مقابلوں میں سے ایک ہوگی جو ملک میں والی بال کے فروغ اور قومی ٹیم کو عالمی معیار کی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، قازقستان، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، ترکمانستان، کرغزستان، مالدیپ اور سری لنکا سمیت دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button