ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا جوکہ ملک بھر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بلاک ہے۔رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سول سوسائٹی کی 28 تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں جس میں پاکستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’ایکس‘ تک رسائی بحال کریں۔
مشترکہ اعلامیہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے پاکستان میں عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں کہاگیا کہ ’ایسی کارروائیاں نہ صرف آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ ملک کے اندر مختلف آوازوں سمیت حقیقی سیاسی بات چیت کو دبانے کی ایک مثالی کوشش کی۔‘بیان میں نشاندہی کی گئی کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ غلط معلومات بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
0