Select Language
کھیل

آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا وہ شیشہ انہیں تحفے میں مل گیا

آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا تھا وہ انہیں ہمیشہ کے لیے مل گیا۔آل راؤنڈر ایلیس پیری نے ویمن پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں چھکا مار کر نمائش کے لیے رکھی جانے والی کار کا شیشہ توڑ دیا تھا۔رائل چیلنجر بنگلور کی آل راؤنڈر ایلیس پیری کے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے بعد وہ ہی شیشہ انہیں تحفہ پیش کیا گیا۔ایلیس پیری کو تحفے میں کار کی ونڈو کا ٹوٹا شیشہ فریم کرا کر دیا گیا، یہ تحفہ کار نمائش کے لیے رکھنے والی کمپنی نے پیش کیا ہے۔ واضح رہے میچ میں ایلیس پیری کی آل راؤنڈر پرفارمنس کی بدولت آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button