’اینولا ہومز 3‘ ریلیز، ملی بوبی براؤن ایک نئے اور سنسنی خیز مشن کے ساتھ واپس

نیٹ فلکس کی مقبول جاسوسی فلم سیریز ’اینولا ہومز‘ کا تیسری حصہ ’اینولا ہومز 3‘ ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں معروف اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر ذہین نوجوان جاسوس اینولا ہومز کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔اس بار کہانی پہلے سے زیادہ جذباتی، پراسرار اور سنسنی خیز موڑ لیے ہوئے ہے، جہاں اینولا کو نہ صرف اپنی ذاتی زندگی بلکہ اپنے خاندان سے جڑے ایک بڑے بحران کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم میں لوئس پارٹرج لارڈ ٹیوکس بری جبکہ ہنری کیول ایک مرتبہ پھر شہرۂ آفاق جاسوس شرلاک ہومز کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ نئی کہانی برطانیہ سے نکل کر مالٹا تک جا پہنچتی ہے، جہاں رومانس، خاندانی کشمکش اور ایک پیچیدہ معمہ ایک ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔فلم کا آغاز اینولا اور لارڈ ٹیوکس بری کی شادی کی تیاریوں سے ہوتا ہے۔ دونوں مالٹا میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہوتے ہیں، لیکن عین اس موقع پر شرلاک ہومز کے پراسرار اغوا کی خبر سب کچھ بدل دیتی ہے۔ اینولا کو اپنی شادی مؤخر کرکے اپنے کیریئر کے سب سے اہم اور ذاتی نوعیت کے کیس کی تحقیقات شروع کرنا پڑتی ہیں۔اس نئی فلم میں اینولا پہلے سے زیادہ پراعتماد دکھائی دیتی ہیں کیونکہ وہ گزشتہ دو فلموں میں کئی پیچیدہ معمہ حل کر چکی ہیں، تاہم اب انہیں ایک اور بڑے سوال کا سامنا ہے کہ کیا شادی کے بعد وہ اپنی آزاد اور خودمختار شناخت برقرار رکھ سکیں گی یا نہیں۔



