Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

نیتن یاہو کی اہلیہ نے شوہر کو سکیورٹی عملے کوکھری کھری سنادیں

اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں مکابیہ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نیتن یاہو اپنے شوہر اور ان کے عملے سے برہمی کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں۔یہ واقعہ ٹیڈی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں وی آئی پی حصے میں داخلے کے انتظامات پر سارا نیتن یاہو ناراض ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق وی آئی پی سیکشن کی جانب جاتے ہوئے ہجوم کے باعث کسی شخص کا پاؤں ان کے پاؤں پر آ گیا، جس پر وہ شدید برہم ہوئیں۔ بعد ازاں وہ وی آئی پی لاؤنج میں پہنچیں، جہاں وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کا عملہ موجود تھا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سارا نیتن یاہو نے لاؤنج میں داخل ہوتے ہی اپنے شوہر سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے عملے سے بھی شکایت کی کہ انہیں بہتر رہنمائی اور سہولت فراہم کی جانی چاہیے تھی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارا نیتن یاہو غصے میں ہاتھ کے اشاروں کے ساتھ اپنی ناراضی کا اظہار کر رہی ہیں، جبکہ وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو خاموشی سے ان کی بات سنتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اسرائیلی صحافیوں اور عینی شاہدین کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے دوران ہجوم اور بدانتظامی کے باعث سیکیورٹی اور رہنمائی کے انتظامات توقعات کے مطابق نہیں تھے، جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button