Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

چین: انسان نما روبوٹس نے فیکٹری میں 6 روزہ مسلسل ڈیوٹی کامیابی سے مکمل کر لی

چین میں انسان نما روبوٹس نے ایک فیکٹری کی پروڈکشن لائن پر مسلسل چھ روز کام کرتے ہوئے 99.99 فی صد کامیابی کے ساتھ 60 ہزار سے زائد صنعتی کام مکمل کر لیے۔رپورٹ کے مطابق اگی بوٹ کے تیار کردہ روبوٹس نے مشرقی چین کے شہر نینچینگ میں واقع ایک فیکٹری میں 64 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک کوالٹی کنٹرول، معائنہ اور سامان کی منتقلی جیسے فرائض انجام دیے۔ اس پورے عمل کی براہِ راست نشریات بھی کی گئیں۔اگی بوٹ کے سینئر نائب صدر یاؤ ماؤچنگ کا کہنا تھا کہ انسان نما روبوٹس کے شعبے میں اب اصل سوال یہ نہیں کہ روبوٹ کیا کر سکتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ آیا انہیں حقیقی صنعتی ماحول میں مؤثر انداز میں تعینات کر کے عملی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس تجربے کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے انسان نما روبوٹس مسلسل کئی دن تک حقیقی پیداواری ماحول میں قابلِ اعتماد طریقے سے کام کر سکتے ہیں۔کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اب تک 15 ہزار سے زائد روبوٹس تیار کر چکی ہے، جو بڑے پیمانے پر حقیقی دنیا میں روبوٹس کی تعیناتی کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button