
ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے جواب میں عرب ممالک (بالخصوص سعودیہ،امارات، کویت اور بحرین) میں قائم امریکی تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے کرکے انھیں تباہ کردیا تھا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں اپنا شدید فوجی نقصان ہونے کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بعض فوجی اڈوں اور تنصیبات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اب یہ فوجی اڈّے مغرب ممالک منتقل کردے گا اور اپنی کچھ فوجی تنصیبات کو اسرائیل منتقل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھ سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے جواب میں عرب خطے میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جن میں 13 امریکی اہلکار ہلاک اور سیکڑوں زخمی بھی ہوئے تھے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے واحد علاقائی اڈے نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بحرین کو ایرانی حملوں میں تقریباً 40 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا تاہم امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس نقصان کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے نہیں رکھیں۔



