0

150 تولہ سونا چوری کرنیوالی بھارتی اداکارہ گرفتار، سونا واپس مانگنے پر خودکشی کی دھمکی

ساؤتھ انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیہ شیٹھی کو مبینہ طور پر 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سومیہ شیٹھی کو مبینہ طور پر 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے، سومیا کے خلاف سونا چوری کی شکایت ریٹائرڈ سرکاری ملازم پرساد بابو کی جانب سے درج کروائی گئی تھی۔پرساد نے ایف آئی آر میں بتایا ہےکہ ان کی سومیہ سے دوستی ایک فلم کیلئے کیے جانے والے آڈیشن میں ہوئی جس کے بعد سومیہ ان کی شان وشوکت سے متاثر ہوکر ان کے گھر آنے جانے لگیں،گھر آنے جانے کے دوران سومیہ نے ان کا واش روم بھی استعمال کیا۔ایف آئی آر کے مطابق حال ہی میں پرساد کے اہل خانہ کو شادی سے واپسی پر معلوم ہوا کہ گھر سے سونا غائب ہوچکا ہے، پرساد نے الزام لگایا کہ قیمتی اشیاء کی چوری کے پیچھے سومیا شیٹھی کاہاتھ ہے، جو تھوڑا تھوڑا کرکے ان کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونا لے اڑی اور پھر عیاشی بھری زندگی گزارنے گوا چلی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں