Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

جی ٹی اے 6 کی مقبولیت، آن لائن جعلساز سرگرم ہوگئے

جی ٹی اے 6 کی بے پناہ مقبولیت اب سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے سنہری موقع بن گئی ہے اور نئے میلویئر اور آن لائن فراڈ خاص طور پر پی سی اور اینڈرائیڈ صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ راک اسٹار گیمز لانچ کے وقت گیم کو صرف پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز ایکس/ایس کے لیے جاری کر رہا ہے، جبکہ پی سی ورژن بعد میں متوقع ہے۔نورڈ وی پی این کے مطابق جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کے آغاز نے دھوکے بازوں کو سرگرم کر دیا ہے، جو ان شائقین کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں جو نومبر میں گیم کے باضابطہ اجرا کے باوجود اسے فوری طور پر کھیل نہیں سکیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ چونکہ پی سی صارفین کو گیم کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا اور اسی انتظار کو فراڈیے اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ لوگوں کو ایسی چیز کا لالچ دے رہے ہیں جو انہیں فی الحال دستیاب ہی نہیں، یعنی جی ٹی اے 6 تک قبل از وقت رسائی۔نورڈ وی پی این نے جعلی جی ٹی اے 6 بیٹا کیز، فیک سبسکرپشن آفرز اور دھوکے باز ویب سائٹس کا سراغ لگایا ہے۔ ان فراڈز کو اصلی دکھانے کے لیے بعض اوقات صارفین سے مختصر فارم پُر کروایا جاتا ہے یا پھر جعلیAre you a bot ویریفیکیشن مکمل کرنے کا کہا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button