Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا آغاز، پاکستان اور قطر بھی شریک

برن: ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں مختلف شعبوں کے ماہرین اور متعلقہ حکام شرکت کر رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے فریم ورک کو عملی شکل دی جا سکے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت سینئر سفارتکار کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں جو مذاکرات میں ایران کے مؤقف اور تکنیکی امور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد میں سیاسی، اقتصادی، قانونی اور سفارتی ماہرین بھی شامل ہیں، جو مختلف نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں خاص طور پر اقتصادی پابندیوں، منجمد اثاثوں، تیل کی برآمدات، جوہری معاملات اور معاہدے کے عملی نفاذ سے متعلق امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button