0

پاکستان میں تین ملکی کرکٹ سیریز کے انعقاد کا فیصلہ: کونسی ٹیمیں شریک ہوں گی؟

آئندہ سال فروری میں پاکستان میں تین ملکی کرکٹ سیریز ہوگی ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی دئبی میں جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹوس سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوُحتمی شکل دی گئی ، مہمان ٹیمیں جنوری کے آخرمیں پاکستان آئیں گی۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کئی سال بعد تین ملکی سیریزمنعقد ہو گی۔ایونٹ کےلیے وہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی کوششوں سےہی چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں