0

آسٹریلوی کرکٹر کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اب شیفلڈ ٹرافی کا فائنل ان کا آخری میچ ہوگا۔تاہم میتھیو ویڈ وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور امریکا و ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ میں وائٹ بال کرکٹ خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریڈ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گی۔واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012 سے 2021 تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں