افغانستان میں سیکیورٹی بحران سنگین، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں اہم انکشافات

سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے افغانستان کی صورتحال پر تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کردی۔اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں افغان سرزمین پردہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستانی موقف کی تائید کی گئی۔ اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی دہشتگرد تنظیمیں تاحال افغان سرزمین پر اپنی پوری عسکری اورجنگی صلاحیتوں کیساتھ کھلے عام سرگرم ہیں۔پاکستان نے21فروری کوننگرہاراورپکتیکامیں فضائی حملےکرکےفتنہ الخوارج اورداعش کےٹھکانوں کوتباہ کردیا۔ طالبان رجیم پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کرنےمیں ناکام رہی جس کی وجہ سے پاکستان کومجبوراًیہ قدم اٹھانا پڑا۔پاکستان نے اسلام آباد مسجد پرہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کا جواب دیتے ہوئےالقاعدہ کااہم کمانڈر ہلاک کیا۔ پاکستان نے26فروری کوافغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب الحق کاآغازکیاجس میں عسکری تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔



