Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کرن جوہر کی فلم ’دوستانہ 2‘ایک اور بحران کا شکار، اہم ٹیم ممبر علیحدہ

کرن جوہر کی متوقع فلم ’دوستانہ 2‘ ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور اس بار فلم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ہدایتکار ادویت چندن نے پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے ہی اس وقت بڑا نقصان پہنچا تھا جب اداکار کارتک آریان نے منصوبے سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد پروجیکٹ عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ اداکارہ جھانوی کپور بھی اس فلم کا حصہ نہیں رہیں۔اب تازہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم نے اپنی ہدایتکار ٹیم بھی کھو دی ہے۔ معروف انٹرنیشنل پورٹل ورائٹی انڈیا کے مطابق ادویت چندن نے تقریباً سات ماہ تک فلم کی تیاری پر کام کرنے کے بعد ذاتی اور تخلیقی اختلافات کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button