Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’کرش 4‘ کے لیے 500 کروڑ بجٹ کی خبروں پر راکیش روشن کا ردعمل آگیا

بالی ووڈ کی مقبول سپر ہیرو فرنچائز ’کرش‘ کی چوتھی فلم کے بجٹ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر فلم ساز راکیش روشن نے وضاحت دیتے ہوئے تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار رتیک روشن نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’کرش 4‘ کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا اس رقم کو 350 کروڑ روپے تک محدود رکھنا چاہتے ہیں، جس کے باعث منصوبے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔تاہم راکیش روشن نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے کہ رتیک روشن نے عالمی معیار کے ویژول ایفیکٹس اور ایکشن کے لیے 500 کروڑ روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے اور اس معاملے پر پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کوئی تنازع موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button