Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران نے اسرائیل پر حملے روک دیئے

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں فی الحال روک دی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں اور مبینہ جارحیت کے جواب میں عسکری کارروائیاں کی تھیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد لبنان کے عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کی جارحیت کا جواب دینا تھا اور یہ جواب ’دردناک اور مؤثر تھا جس سے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔تاہم خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں اسرائیل نے اشتعال انگیزی یا حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے بغیر لگے لپٹے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے ایران اور اسرائیل کو فوری طور پر ایک دوسرے پر حملے روک دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button