Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

لیجنڈری امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت سے متعلق جاری تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے بعد حکام نے ان کی وفات کی اصل وجہ بھی واضح کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ہلک ہوگن جن کا اصل نام ٹیری جینی بولیا تھا، جولائی 2025 میں 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئر واٹر کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ایک طبی ایمرجنسی کا معاملہ تھا اور اس میں کسی قسم کے جرم یا سازش کے شواہد نہیں ملے۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے اور حکام نے ان کی موت کو قدرتی وجوہات کے نتیجے میں ہونے والی موت قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن کی موت کی وجہ ایک قدرتی بیماری بتائی گئی ہے جبکہ کسی بھی تشدد، زہریلے مادے یا بیرونی مداخلت کے شواہد سامنے نہیں آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جولائی 2025 میں انہیں اپنے گھر میں اچانک طبی ایمرجنسی پیش آئی، جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور سی پی آر بھی دیا گیا۔بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود وہ صبح 11 بج کر 17 منٹ پر دم توڑ گئے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ان کی تیسری اہلیہ اس وقت گھر میں موجود تھیں جب ایمرجنسی سروسز وہاں پہنچی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button