Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

کویت میںموٹرسائیکل سواروں کیلئے نئے قوانین

کویت میں شدید گرمی کے باعث ڈیلیوری بائیکس چلانے پر مخصوص اوقات میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔کویت کی وزارت داخلہ اور ٹریفک اینڈ آپریشنز افیئرز سیکٹر نے آجروں اور کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پبلک اتھارٹی فار مین پاور کے اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کریں۔وزارت داخلہ اور ٹریفک اینڈ آپریشنز افیئرز سیکٹر نے بتایا کہ فیصلے کے تحت دوپہر 11 سے شام 4 بجے تک کھلے آسمان تلے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، فیصلہ یکم جون سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد مزدوروں کو شدید گرمی سے بچانا اور کھلے علاقوں میں کام کرنے کیلیے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔اس فیصلے میں ممنوعہ اوقات کے دوران تمام سڑکوں اور علاقوں میں ڈیلیوری کمپنیوں کی طرف سے استعمال ہونے والے موٹرسائیکلوں (بائیکس) کو چلانے پر بھی پابندی شامل ہے۔حکام نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں اجازت نامے کی شرائط کو توڑنے پر جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ عدم تعمیل پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، یہ ضابطہ لیبر قوانین اور ان وسیع تر کوششوں کے عین مطابق ہے جن کا مقصد کام کا ایک ایسا انسانی اور پائیدار ماحول فراہم کرنا ہے جو گرمیوں میں مزدوروں کی صحت اور حفاظت کا تحفظ کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button