Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi / Spanish
بین الاقوامی

پاکستانی طالبعلم نے امریکی یونیورسٹی سے ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی طالبعلم اور محقق سید محمد ابوبکر نے امریکا کی معروف جارج میسن یونیورسٹی سے سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی صحافت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے سید محمد ابوبکر کوجو وِٹے اسپیشل ریکگنیشن اِن سائنس کمیونیکیشن لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔امریکی ریاست ورجینیا میں واقع جارج میسن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران یہ ایوارڈ سید محمد ابوبکر کو سائنس کمیونیکیشن کے میدان میں نمایاں تحقیقی خدمات اور پی ایچ ڈی پروگرام میں شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرس کلارک کے مطابق سید محمد ابوبکر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ابلاغ اور ماحولیاتی صحافت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اس وقت پاکستانی صحافیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی رپورٹنگ میں درپیش چیلنجز پر تحقیق کر رہے ہیں۔اعزاز حاصل کرنے پر سید محمد ابوبکر نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور ہندوکش ہمالیہ کا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اس لیے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button