Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

لبنان میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 15 بچے جاں بحق

لبنان میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 15 بچے جاں بحق اور 62 زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود گزشتہ سات دنوں میں اسرائیلی حملوں میں 15 لبنانی بچے جاں بحق اور 62 زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ان اعداد و شمار کو "حیران کن” قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت، تنازعات کے دوران بچوں کو ہر وقت تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔یونیسیف کے ترجمان ریکارڈو پائرس نے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لبنانی وزارت صحت عامہ کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے دوران مبینہ طور پر 77 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزی کہا کہ یہ اوسطاً ہر 24 گھنٹے میں 11 بچے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان بچوں کی اکثریت جنوبی لبنان میں فضائی حملوں سے متاثر ہوئی ہے۔ صرف کل ہی سات بچے ہلاک اور 30زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button