Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں اور اس بار انہیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے گوشت کی پیکنگ سے متعلق بنائی گئی ویڈیو پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام ریل میں قربانی کے گوشت کو پیک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گوشت کے ڈھیر کے درمیان بیٹھی مختلف تھیلوں میں گوشت تقسیم کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں ان کا سادہ لباس اور عید کا انداز بھی نمایاں تھا۔تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے اسے محض ویوز حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ کچھ نے صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔ کئی صارفین نے جنت مرزا کے انداز اور ویڈیو بنانے کے طریقے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوشت والے ہاتھ بالوں میں کیوں لگا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button