Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران نے یورینیم افزودگی پر امریکی موقف مسترد کردیا

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری علی باقری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا معاملہ زیرِ بحث نہیں۔روسی دارالحکومت ماسکو میں بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے علی باقری نے کہا کہ ’’یہ معاملہ مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔‘‘دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔رپورٹس کے مطابق 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کا مستقبل ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات میں سب سے بڑا اختلافی نکتہ بن چکا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ 60 فیصد افزودگی ابھی ہتھیاروں کے معیار یعنی 90 فیصد سے کم ہے، تاہم اس سطح کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کے لیے درکار افزودگی تک پہنچنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button