Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات سے متعلق روسی خدشات نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی

افغان طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی، شدت پسندی کے پھیلانے اور بین الاقوامی کارروائیوں کا مرکز بن گیا جب کہ افغانستان میں دہشتگردی کے خطرات سے متعلق روسی خدشات نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی۔روسی جریدے کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں موجود داعش خراسان وسطی ایشیائی ممالک کے شہریوں اور روسی مزدوروں کو دہشتگرد نیٹ ورکس میں شامل کر رہی ہے جب کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف کے مطابق داعش خراسان تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور روس سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھرتی کر رہی ہے اور وسطی ایشیائی ممالک میں خفیہ دہشتگرد نیٹ ورکس قائم کرنے اور حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button