Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی پر سینکڑوں آن لائن اکاؤنٹس ہیک کر کے انہیں جعلی خبروں کی تشہیر کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان پوسٹس کا مقصد یوکرین کے حق میں عوامی حمایت کو کمزور کرنا تھا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اپریل سے اب تک ایسی تقریباً دو ہزار پوسٹس ہٹائی جا چکی ہیں، جو مختلف وقفوں سے سامنے آ رہی تھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل روسی ہیکرز کی جانب سے آن لائن گمراہ کن معلومات پھیلانے کی مہم میں ایک نئے اور زیادہ جارحانہ مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔کلیمسن یونیورسٹی کے میڈیا فارنزکس ہب کے ڈائریکٹر ڈیرن لنول نے اخبار کو بتایا کہ روسی ہیکرز اب بھی نئے طریقے آزما رہے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے وہ فرضی اکاؤنٹس اور من گھڑت مواد پر انحصار کرتے تھے، مگر اب ان کی حکمتِ عملی مزید تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔محققین اور انٹرنیٹ پر نگرانی کرنے والے گروپ ’ڈی ٹیم‘ نے ان پوسٹس کا تعلق ماسکو میں قائم کمپنی سوشل ڈیزائن ایجنسی سے جوڑا ہے جس پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button