Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

ہاردک پانڈیا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔یہ کارروائی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران سامنے آنے والے واقعے کے بعد کی گئی۔میچ ریفری راجیو سیتھ نے ہاردک پانڈیا کو لیول ون خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جس کا تعلق کرکٹ آلات کے غلط استعمال سے ہے۔رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر نے غصے میں آ کر کریز پر واپس جاتے ہوئے بیلز کو زور سے ہٹ کیا تھا جو کہ آئی پی ایل قوانین کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔ہاردک پانڈیا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ سزا کو قبول کرلی۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق لیول ون خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اپنی جارحانہ قیادت اور جذباتی انداز کے لیے جانے جاتے ہیں تاہم اس واقعے کے بعد ان کے رویے پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button