بین الاقوامی
Trending
برطانیہ میں اسلامو فوبیا بڑھنے لگا،نسل پرست ریلی مسلم خواتین کے برقعوں کی توہین

برطانیہ میں انگریز نسل پرستوں کی ریلی کے دوران ایک متنازع واقعہ سامنے آیا جب چند خواتین نے اسٹیج پر آ کر اپنے برقعے اتار دیے جس کے بعد برطانیہ میں سیاسی اور سماجی بحث شدت اختیار کر گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلی میں شریک خواتین نے برقعہ اتارنے کے عمل کو خواتین کے حقوق اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف احتجاج قرار دیا۔ریلی کے منتظمین اور بعض مقررین نے اس اقدام کو اسلام پسند دباؤ کے خلاف مزاحمت اور خواتین کی آزادی کی علامت قرار دیا، جبکہ ناقدین نے اسے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز سیاست سے تعبیر کیا۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اکثر صارفین نے مذہبی لباس کو سیاسی تنازع میں استعمال کرنا معاشرتی تقسیم کو مزید بڑھا سکتا ہے۔



