Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

اے آئی بوٹ بے قابو، کمپنی کا ڈیٹا بیس اڑا دیا

ایک اے آئی بوٹ اچانک بے قابو ہو کر صرف نو سیکنڈ میں ایک کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس مٹا دیا۔مصنوعی ذہانت لا یہ ایجنٹ دراصل کار رینٹل کمپنیوں کے سافٹ ویئر میں موجود خرابیاں ٹھیک کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن اس نے الٹا پوری کمپنی کا ڈیٹا ہی صاف کر دیا۔پاکٹ او ایس کے بانی جر کرین نے بتایا کہ سافٹ ویئر نے اپنی سیکیورٹی حدود سے باہر جا کر یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کے اے آئی ایجنٹ نے اپنی سیکیورٹی حدود توڑتے ہوئے ان کا پروڈکشن ڈیٹا بیس اور اس کے بیک اپس دونوں ڈیلیٹ کر دئیے۔یہ بوٹ ڈیجیٹل سسٹم اینتھروپک کے طاقتور اے آئی ماڈل کلاڈ اوپس 4.6 سے چل رہا تھا جسے پروگرامنگ کے میدان میں دنیا کے سب سے قابل اے آئی سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔جر کرین کے مطابق اے آئی اسسٹنٹ ایک معمول کا کام انجام دے رہا تھا، مگر اُس نے اپنی مرضی سے مسئلہ حل کرنے کے لیے پورا ڈیٹا بیس ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چند لمحوں میں بکنگز، گاڑیوں کی تفصیلات، نئے صارفین کی رجسٹریشنز سمیت سب کچھ غائب ہو گیا یہاں تک کہ بیک اپ فائلیں بھی نہ بچ سکیں۔حیران کن بات یہ تھی کہ اتنا بڑا قدم اٹھانے سے پہلے اے آئی نے کسی قسم کی کنفرمیشن یا وارننگ بھی نہیں دی۔البتہ، واقعے کے دو روز بعد جر کرین نے ڈیٹا کے ریکوور ہونے کی تصدیق کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button