Select Language: Urdu/English/Bengali
شوبز

پروفائل پکچر تبدیل، پوسٹس ڈیلیٹ، ہانیہ عامر کے رویے پر مداح پریشان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان سپر اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ انسٹاگرام پروفائل میں کی گئی ایک غیر متوقع تبدیلی ہے۔پاکستان اور بیرونِ ملک بے پناہ مقبولیت رکھنے والی ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں، اور ان کی شہرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ہانیہ نہ صرف اپنے بلاک بسٹر ڈراموں بلکہ ذاتی زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں، خصوصاً عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ دوبارہ قربت کی افواہیں کئی ماہ سے موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔اب اداکارہ نے اپنے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے انسٹاگرام پروفائل تصویر تبدیل کر دی ہے، جہاں انہوں نے اپنی اصل شناختی کارڈ والی تصویر کو پروفائل پکچر کے طور پر منتخب کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیشتر پرانی انسٹاگرام پوسٹس بھی ڈیلیٹ یا آرکائیو کردیں، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر صرف 11 پوسٹس باقی رہ گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button