اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری بڑھانے کے لیے مزید ہزاروں غیر قانونی تعمیرات کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید غیر قانونی تعمیرات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 3400 گھر بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ان غیر قانونی تعمیرات میں سے 70 فیصد گھر مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں تعمیر کیے جائیں گے جب کہ دیگر تعمیرات بیت اللہم اور اس کے قریبی علاقے میں کی جائیں گی۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نئی تعمیرات یہودی کالونی معلی ادومیم پر فلسطین کے حالیہ حملے کے جواب میں کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہےکہ ہائر پلاننگ کمیٹی اور سول ایڈمنسٹریشن باڈی نے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے پر 3476 تعمیرات کا منصوبہ ہے جن میں سے 2452 تعمیرات معالی ادومیم میں کی جائیں گی۔
0