0

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں خواتین کرداروں کے مسحور کن پوسٹر جاری

ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں خواتین کے کرداروں کے مسحور کن پوسٹر جاری کردیئے گئے۔نیٹ فلکس انڈیا کی طرف سے ایک ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں خواتین کرداروں کے پوسٹر جاری کیے گئے جو مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا تھا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے۔’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔’ہیرا منڈی‘ کی کہانی کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں