Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

یمن میں جنگ کی شدت، صرف 24 گھنٹوں میں 1400 افراد جبوتی فرار

اوبوک، جبوتی: یمن میں حوثی جنگجوؤں کی باب المندب کے اطراف پیش قدمی اور کنٹرول مضبوط ہونے کے بعد تقریباً 1,400 افراد 24 گھنٹوں کے دوران یمن سے جبوتی پہنچ گئے۔جبوتی کے وزیر معیشت و خزانہ الیاس موسیٰ دوالے نے بتایا کہ صرف 24 گھنٹوں میں تقریباً 1,400 پناہ گزین یمن سے جبوتی پہنچے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل بھی 500 افراد کو سمندر میں کشتیوں کا ایندھن ختم ہونے کے بعد ریسکیو کرکے ساحلی شہر اوبوک پہنچایا گیا تھا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق اوبوک پہنچنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید افراد کے پہنچنے کا امکان ہے۔اوبوک یمنی ساحل سے سمندر کے راستے تقریباً 20 کلومیٹر دور ہے اور کئی برس سے جنگ سے متاثرہ یمن سے فرار ہونے والے افراد کے لیے اہم مقام بنا ہوا ہے۔IOM کے مطابق جولائی سے یمن میں جاری لڑائی کے باعث تقریباً 76 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جبکہ حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد نقل مکانی کی رفتار مزید تیز ہوئی ہے۔حوثیوں نے بحیرہ احمر کی بندرگاہی شہر موخا پر قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد باب المندب کے اطراف ساحلی علاقوں اور جزیروں کی جانب پیش قدمی کی۔ اس فوجی پیش قدمی کے باعث کئی علاقوں میں خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button