Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ کا انٹرویو، آڈیشن میں اداکاری ہی نہ کر سکیں

ہالی ووڈ کی پہلی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اداکارہ ٹلی نوروڈ نے اپنا پہلا آن کیمرا انٹرویو دے دیا۔دوران ٹلی نوروڈ کو باقاعدہ آڈیشن جیسا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہ تصور کریں کہ انہیں ابھی معلوم ہوا ہے کہ ان کا پالتو کتا مر گیا ہے اور اس صورتحال پر اداکاری کر کے دکھائیں۔جواب میں اے آئی اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ آڈیشن ہوتا تو وہ شاید بالکل خاموش کھڑی رہتیں اور اس دکھ کو ’ڈیجیٹل طور پر محسوس‘ کرتیں۔ابتدائی پرامپٹس کے ذریعے ٹلی مطلوبہ جذباتی منظر پیش نہ کر سکیں اور مکمل ٹیک تیار کرنے کیلئے ان کے پیچھے کام کرنے والی کمپنی Particle 6 کو کئی گھنٹوں کی کمپیوٹر پروسیسنگ کرنا پڑی۔سی این این کی میزبان نے اس تجربے کے بعد نشاندہی کی کہ ٹلی خود سے اداکاری نہیں کر سکتیں بلکہ انہیں یہ بتانے کیلئے مسلسل پرامپٹس اور تکنیکی ہدایات درکار ہوتی ہیں کہ کیا کرنا ہے۔ٹلی نوروڈ کی تخلیق کار ایلین وان ڈیر ویلڈن کی خواہش ہے کہ ان کی اے آئی اداکارہ مستقبل میں اسکارلیٹ جوہانسن یا نٹالی پورٹ مین جیسا مقام حاصل کرے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ٹلی کو انسانی اداکاروں کی جگہ لینے کیلئے نہیں بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button