بین الاقوامی
پاک امریکہ تعلقات سرمایہ کاری اور علاقائی امن پر محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی کے امور اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔



