Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے قبل ایپل کی نئی ڈیویلپرز کے لیے نئی تجاویز

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے آئی فون ڈوو کی فروخت کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور ڈیویلپرز کو اپنی ایپس اور گیمز نئے ڈیوائس کے لیے بہتر بنانے کی دعوت دی ہے۔فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بُکنگ 16 اکتوبر سے شروع ہوگی جبکہ صارفین کو ڈیوائس کی ڈیلیوری 23 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔ لانچ سے قبل ایپل نے ڈیویلپرز کے لیے ایپس کو ڈیوائس کے مطابق بنانے سے متعلق نئی گائیڈ لائنز اور تجاویز بھی جاری کی ہیں۔ایپل کے مطابق ڈیویلپرز کو اپنی ایپس ایکس کوڈ 27.1 کے ذریعے تیار یا دوبارہ کمپائل کرنا ہوگا۔ یہ ورژن پہلے ہی دستیاب ہے۔جو ایپس ایکس کوڈ 27.1 کے ساتھ بنائی یا ری کمپائل کی جائیں گی انہیں ایپ اسٹور پر ایک خصوصی بیج کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا، جس سے صارفین کو معلوم ہوگا کہ ایپ آئی فون ڈوو کے لیے آپٹمائزڈ ہے۔ڈیویلپرز اب اپنی ایپس اور گیمز ایپ اسٹور کنیکٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایپل نے ایک نئی شرط بھی متعارف کرائی ہے جس کے تحت اپریل 2027 سے ہر نئی ایپ کے لیے آئی فون ڈوو پر ایپ کا کم از کم ایک اسکرین شاٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button