Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

بنگلادیش: بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والے شخص کا 21 شادیوں کا دعویٰ

بنگلادیش میں بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والا 35 سالہ شخص اپنی 21 شادیوں کے حیران کن دعوے کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مورو میاں نامی بنگلادیشی شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کی 21 بیویاں ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے اپنی تمام بیویوں کے نام تک یاد نہیں۔مورو میاں کا کہنا ہے کہ اس نے خود کبھی کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ خواتین خود اس کے پاس شادی کا پیغام لے کر آتی تھیں۔اس کے بقول وہ کسی خاتون کو انکار نہیں کر پاتا تھا، اسی لیے شادی کی ہر پیشکش قبول کرتا گیا اور یوں اس کی بیویوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔حیران کن طور پر اتنی شادیوں کا دعویٰ کرنے والا شخص آج بھی ایک کمرے کی جھونپڑی میں رہتا ہے اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بنیادی طور پر بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے۔واضح رہے کہ مورو میاں کی شادیوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور یہ ایک وائرل دعویٰ ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button