Select Language
ٹیکنالوجی

انسانی ہونٹوں کی حرکت کی نقل کرنیوالا روبوٹ تیار

امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانوں کےہونٹوں کی حرکت کامشاہدہ کر کے اس کی نقل کر سکتا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے انجینئرز نے بتایا کہ وہ ایک ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بولتے یا گاتے وقت ہونٹوں کی حرکت کو پہلی بار میں سیکھ کر اس کی نقل کر سکتا ہے۔بنائے گئے روبوٹ نے اپنے 26 فیشل موٹرز کو استعمال کرتے ہوئے گھنٹوں کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر یہ صلاحیت سیکھی اور آئینے میں اپنے عکس کو دیکھ کر اس عمل کی پریکٹس کی۔یونیورسٹی کی کریئٹیو مشینز لیب کے انجینئرز کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ روبوٹ انسانوں سے رابطہ کرے گا، اتنی اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔اس سے قبل روبوٹس کے لیے انسانوں کی طرح ہونٹ ہلانا کافی مشکل تھا۔ تاہم، یہ کامیابی روبوٹس کے مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button