Select Language
شوبز

پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات پر میرا انٹریو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سائکو‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔حال ہی میں وہ ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے متنازع اور ذاتی نوعیت کے سوالات کیے گئے۔ان سوالات میں ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا ذکر شامل تھا جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔انہوں نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا۔صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب میزبان نے انہیں طنزیہ انداز میں ’سائیکو‘ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے۔بالآخر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button