Select Language
کھیل

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔گزشتہ روز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے، اس پوری اننگ کے دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلتے ہوئے محض ایک ہی ڈاٹ بال کا سامنا کیا ہو۔بابر اعظم نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔یہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہویں سنچری ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button