Select Language
شوبز

بگ باس شو میں چوہے اور کھانے میں لال بیگ، اداکارہ نے پول کھول دیا

اداکارہ سونالی راوت نے بگ باس مراٹھی میں غیر صحت بخش اور گندے حالات سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔بھارتی اداکارہ سونالی راوت نے انکشاف کیا ہے کہ بگ باس مراٹھی کے چھٹے سیزن کے دوران ’کھانے میں کاکروچ اور گھر میں چوہے گھومتے رہے جس سے ان کی صحت خراب ہوگئی۔ اس سے قبل، سونالی ’بگ باس 8‘ میں بھی نظر آ چکی ہیں، حال ہی میں صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے شو چھوڑ چکی ہیں۔شو سے نکلنے کے بعد انہوں نے میکرز کے خلاف مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ کنٹسٹنٹس کو غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا۔انسٹاگرام ویڈیو میں سونالی راوت نے دعویٰ کیا کہ بگ باس مراٹھی 6 کے گھر میں انتہائی خراب صفائی کی صورتحال تھی۔ ان کے مطابق کچن میں کاکروچ اور گھر میں چوہے موجود تھے، جس کی وجہ سے وہاں رہنا مشکل ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button