Select Language
بین الاقوامی
Trending

روس نے امریکہ ایران جنگ بندی کیلئے ثالثی کا امیدوار

روس نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا اور فریقین مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں گے۔کریملن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ روس ایران کے معاملے میں باضابطہ ثالث کا کردار ادا نہیں کر رہا، تاہم اگر ضرورت پیش آئی تو روس تعاون اور مدد کے لیے تیار ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مذاکراتی عمل نہایت اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعے نہ صرف خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اور دیگر متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق روس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور عالمی طاقتیں کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دے رہی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button