Select Language
بین الاقوامی
Trending

یو اے ای میں ایرانی حمایت یافتہ دہشت گر گروہ بے نقاب

متحدہ عرب امارات کی اسٹیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کو بے نقاب کرکے اس کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ملک میں سرگرم ایک دہشت گرد تنظیم کو بے نقاب کرکے اس کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور ملک کے اندر تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔تحقیقات کے مطابق یہ گروہ متحدہ عرب امارات کے اندر اور باہر خفیہ ملاقاتیں کر رہا تھا اور نوجوان اماراتیوں کو گمراہ کن نظریات کے ذریعے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ انہیں بیرونی وفاداریوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم ملک کی خارجہ پالیسی اور داخلی اقدامات کے خلاف اشتعال انگیزی میں بھی ملوث تھی اور غیر قانونی ذرائع سے فنڈز اکٹھے کرکے انہیں مشتبہ بیرونی عناصر کو منتقل کر رہی تھی۔اسٹیٹ سیکیورٹی کے مطابق ملزمان پر خفیہ تنظیم قائم کرنے، اس کی سرگرمیاں چلانے، بیرونی عناصر سے وفاداری کا اظہار کرنے اور قومی اتحاد و سماجی امن کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس تنظیم کے روابط ایران کے نظریہ ولایتِ فقیہ سے جڑے ہوئے تھے جو 1971 کے انقلاب کے بعد ایران کے سیاسی نظام کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button