Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

مریخ پر زندگی کا اشارہ؟ ناسا روور کی بڑی دریافت سامنے آگئی

ناسا کے پرزیورینس روور نے مریخ کی چٹانوں میں پیچیدہ کاربن مالیکیولز دریافت کیے ہیں جو پہلے ہی اس لیے زیرِ بحث ہیں کہ ان میں قدیم خردبینی زندگی کے ممکنہ نشانات موجود ہو سکتے ہیں۔روور کے شرلوک آلے کے ذریعے حاصل کردہ پیمائشوں میں برائٹ اینجل آؤٹ کراپ کی مٹی پتھریلی چٹانوں میں نامیاتی کاربن کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ یہ مقام نیریٹوا ویلِس کے ساتھ واقع ہے، جو ایک خشک ہو چکا دریا ہے اور اربوں سال قبل پانی کو مریخ کے جیزیرو کریٹر تک لے جاتا تھا۔دریافت ہونے والے کاربن کی یہ شکل میکرو مالیکیولر کاربن (ایم ایم سی) کہلاتی ہے جو بعض اوقات زندہ جانداروں سے بھی جنم لے سکتی ہے۔ تاہم، ماہرین کے مطابق یہ مادہ جغرافیائی عمل کے نتیجے میں بھی بن سکتا ہے اس لیے اس کی موجودگی کو مریخ پر ماضی کی زندگی کا حتمی ثبوت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button