پی ایس ایل؛ 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹس بیرون ملک کروانے کی تجویز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کےلیے ڈرافٹس کی تقریب بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل10 کے ڈرافٹس کےلیے انگلینڈ اور دبئی کے نام زیر غور ہیں تاہم فرنچائزز کی رائے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت کے باعث بیرون ملک ڈرافٹس کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹس میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے جس کےلیے پلیئرز سے رابطوں کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔آئی پی ایل کے معاہدوں سے محروم رہنے والے نامور پلیئرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ بڑے ناموں کو لیگ کھلانے کےلیے فرنچائزز نے مالی معاونت کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے۔اس کے علاوہ فرنچائزز نے برطانوی کھلاڑیوں کےلیے پی سی بی پر انگلینڈ بورڈ سے بات کرنے کےلیے زور دیا ہے۔اجلاس میں پی سی ایل کے شیڈول اور وینیوز پر بھی بات ہوئی، پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران آئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کےلیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔