Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فائٹ 26 ستمبر کو انڈونیشیا کے باکسر ایری آگسٹن کے خلاف تھائی لینڈ میں لڑیں گے۔عثمان وزیر نے کہا کہ مجھے کور کمانڈر پشاور اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کھیلوں کے حوالے سے ہمیشہ تعاون کرتے رہے ہیں۔باکسر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین سے ملاقات ہوئی، انہوں نے میری مستقبل کی تمام فائٹس کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا ہے۔عثمان وزیر نے کہا کہ 18 فائٹس جیت چکا ہوں اور اب 19ویں انٹرنیشنل فائٹ کرنے جا رہا ہوں۔ اپنا انٹرنیشنل ریکارڈ 0-19 کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور دنیا کے بہترین باکسرز کو چِت کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پہلا ورلڈ یوتھ ٹائٹل میں نے جیتا ہے، ملک کے لیے پروفیشنل باکسنگ میں نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button