Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کے دوران کیارا کی پریگننسی کی خبر سن کر یش جذباتی ہو گئے

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ کی شوٹنگ کے دوران جب انہوں نے اپنے حمل کی خبر ساتھی اداکار یش اور ہدایتکار گیتو موہن داس کو دی تو دونوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے تھے۔چنئی میں فلم کی پری ریلیز تقریب کے دوران کیارا اڈوانی نے بتایا کہ اہلِ خانہ کے بعد یش اور گیتو موہن داس وہ پہلے دو افراد تھے جنہیں انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔اداکارہ کے مطابق خبر سنتے ہی دونوں نے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے یا دیگر عملی مشکلات کے بارے میں سوچنے کے بجائے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی۔کیارا نے بتایا کہ یش اور گیتو کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اور انہوں نے ان سے کہا کہ ’’اب ہم بہت اچھا وقت گزاریں گے، سیٹ پر آؤ، آرام سے رہو اور جو دل چاہے کھاؤ، ہم بہترین فلم بھی بنائیں گے۔‘‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں کا ردعمل دیکھ کر وہ بے حد جذباتی ہو گئی تھیں اور ان کی جانب سے ملنے والی حمایت کو وہ کبھی نہیں بھولیں گی۔واضح رہے کہ فلم میں کیارا اڈوانی نادیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم 26 اگست کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button