کھیل
فیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

فیفا ورلڈکپ میں اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر ہزاروں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔قومی پرچم لہراتے، ترانے گاتے اور تعریفی بینرز اٹھائے شائقین شمالی ساحلی شہر العلمین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیم کے استقبال کے لیے جمع ہوئے۔ورلڈکپ میں مصر نے پہلی مرتبہ میچ جیتنے کے ساتھ آخری 16 ٹیموں تک رسائی حاصل کی جسے ملکی فٹبال کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔مداحوں نے کپتان محمد صلاح کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ کے پیغامات درج تھے۔ٹیم نے اوپن ٹاپ بس میں نیو العلمین کی سڑکوں پر پریڈ بھی کی جہاں شہریوں نے بھرپور انداز میں کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔



