Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

زمبابوے نے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی

زمبابوے نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دی جو ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔بنگلادیش نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 40 رنز سے کیا تاہم پوری ٹیم صرف 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اوپنر محمود الحسن جوائے 22 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے جبکہ مومن الحق بھی خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے اور صرف مختصر اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button