کھیل
امریکی ٹینس کھلاڑی میچ کے دوران آپے سے باہر، امپائر پر ریکٹ سے حملہ

اٹلی میں ہونے والے ایک چیلنجر ٹینس ایونٹ میں امریکی پلیئر ٹرسٹین بوئیر میچ کے دوران آپے سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فرانساویلا المیر اوپن کے دوران پیش آیا جہاں بوئیر کا مقابلہ کم رینک کے حامل نوجوان کھلاڑی ڈینیئل ریپاگنیٹا سے تھا۔جب بوئیر پہلا سیٹ ہارنے کے بعد 6-5 سے خسارے میں گئے تو خود پر قابو کھو بیٹھے، انہوں نے بار بار اپنا ریکٹ کورٹ پر مار کر توڑا، امپائر کی وارننگ کے باوجود ان کا غصہ کم نہ ہوا، جس پر امپائر نے سزا کے طور پر حریف پلیئر کو ایک گیم دے دیا اور یوں میچ ختم ہوگیا۔اس کے بعد بوئیر نے امپائر کو برا بھلا کہا اور ان کی کرسی پر بھی ریکٹ مارا، تاہم امپائر محفوظ رہے۔ بوئیر نے مزید ریکٹس توڑنے کے بعد غصے میں کورٹ چھوڑ دیا۔



