Select Language
کھیل

ایشیز سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں کم ہونے لگیں

آسٹریلیا کے خلاف روایتی ایشیز سیریز سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں کم ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا، دونوں کی واپسی سے انگلینڈ ٹیم کو تقویت ملے گی۔بین اسٹوکس نے دوبارہ تربیت شروع کر دی ہے جبکہ مارک ووڈ اگلے ہفتے سے ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔اسٹوکس جولائی میں اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت سے ہوم سیریز میں کندھے کی چوٹ کے سبب پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ڈرہم کے ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے کہا ہے کہ اسٹوکس نے نیٹس میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور یقینی طور پر اکیس نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے والی ایشیز سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹوکس کی بیٹنگ پریکٹس اچھی جارہی ہے تاہم انہیں بولنگ کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button