Select Language
شوبز

17 سالہ امریکی ٹک ٹاکر کی گاڑی کے اندر سے لاش برآمد

کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ نیسایا ٹرنر کے نام سے ہوئی جو ایک معروف امریکی ٹاک ٹاکر تھیں، یہ واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق نیسایا ٹرنر کی گولی لگی لاش ایک گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی، ٹک ٹاکر سینے پر گولی کا نشان تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم کسی ملزم کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ یاد رہے کہ نیسایا ٹرنر کے ٹک ٹاک پر 3 لاکھ 10 ہزار جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 36 ہزار فالوورز تھے۔ انہوں نے موت سے چند دن قبل 15 سیکنڈ کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جو خوب وائرل ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button